22

ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد

[ad_1]

  کراچی: میمن گوٹھ فلک ناز سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاش ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت عرفان ولد جانب بلوچ کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان ڈالمیا کا رہائشی تھا اور منگل کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملیر کھوکھرا پار آیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت ورثا کی جانب سے کی گئی ہے، مقتول نوجوان کا سرتاحال نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول نوجوان کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا اور لاش میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پھینک دی گئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے مقتول نوجوان کے ورثا کے بیانات اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے امید ہے پولیس جلد اس معمہ کو حل کرلے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں