15

چیچہ وطنی؛ گھریلو ناچاقی پرشوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی، سالی جاں بحق

[ad_1]

 لاہور: تھانہ سٹی کی حدود میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سالی کو ہلا ک جبکہ بیوی اور ایک  سالی کو شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی کے تھانہ سٹی  کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالی ہلاک اور بیوی اور دوسری سالی شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی خواتین  کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی خواتین کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں