15

گوجرانوالا: ایک ماہ قبل تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ساتھی تاجر ملوث نکلا

[ad_1]

پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا—فوٹو: فائل

پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا—فوٹو: فائل

گوجرانوالا: پولیس نے بتایا کہ ایک ماہ قبل نوشہرہ روڈ سے چاندی کے تاجر کو اغوا کرکے قتل کرنے کا معمہ حل ہو گیا ہے اور اس میں مقتول کے ساتھی دکان دار سنیارا ہی ملوث پایا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے باغبانپورہ پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزمان بلال اور روبن نے مقتول کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے،  اور انہوں نے مقتول سے چاندی ہتھیانے کے لیے انہیں اغوا کیا تھا۔

گوجرانوالا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتول سے 27 کلو سے زائد چاندی لے کر فرار ہو گئے تھے تاہم ملزمان سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے چاندی ہتھیانے کے لالچ اور اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی حاظر مقتول کو قتل کیا اور باغبانپورہ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

باغبانپورہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں