[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میمونکی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سڑک کنارے نصب ای ڈی دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا نے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link