[ad_1]
کوسٹاریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حال ہی میں واٹر فاسٹنگ سے 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرلیا۔
ایڈیس ملر نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے تجربے کو شیئر کیا جس میں انہوں نے واٹر واسٹنگ سے صرف 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ واٹر فاسٹنگ کے پہلے چند دنوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ انکا جسم صاف ہو رہا ہے، ابتدائی دن مشکل تھے اور ان کو جسم میں تھکاوٹ اور توانائی کی کمی محسوس ہورہی تھی۔
ایڈیس ملر نے بتایا کہ وہ شروع میں دن میں چار لیٹر پانی پیتے تھے تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اسے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں 14 ویں روز کے بعد سے وہ اس معمول میں ایڈجسٹ ہوگئے۔
ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹر فاسٹنگ ایک قسم کا روزہ ہے جس میں پانی کے علاوہ سب کچھ ممنوع ہے، اس نے حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے کے تیز رفتار طریقے کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
تحقیق کے مطابق واٹر فاسٹنگ کے طبی فوائد ہوسکتے ہیں اور یہ بعض دائمی بیماریوں کے امکانات کو کم کر سکتا ہے، واٹر فاسٹنگ جسم کی ری سائیکلنگ اور پرانے خلیوں کے اجزاء کو ٹوٹنے میں مدد کرتی ہے۔
بہت سے لوگ واٹر فاسٹنگ مذہبی یا روحانی وجوہات یا ڈیٹوکس اور وزن کم کرنے کے لیے کرتے ہیں تاہم اگر اسے زیادہ دیر تک کیا جائے تو یہ صحت کے شدید مسائل کا سبب بن سکتا ہے لہذا اسےکرنے سے پہلے کسی طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
[ad_2]
Source link