کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر ڈاکوؤں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 20 سے زائد کچے کے ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر حملہ کیا تھا، اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شھید اہلکاروں میں اللّٰہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کھوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔
کندھ کوٹ پولیس کے مطابق ڈاکو حملے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔