[ad_1]
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں کریانہ اسٹور کے مالک نے چوری کے الزام پر 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا۔ کریانہ اسٹور کے مالک یوسف نے چری کے شبے میں بچے پر تشدد کیا۔ ملزم نے بچے کا منہ کالا کر کے بھرے بازار میں برہنہ کرکے کھڑا کردیا۔
اسٹور مالک کے تشدد کا شکار بچہ روتا اور بلکتا رہا تاہم قریب سے گزرنے والوں شہریوں کو بھی رحم نہیں آیا۔ کچھ شہریوں نے بچے کی مدد کرنے کے بجائے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ ایس پی اقبال ٹاون سلمان لیاقت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔
[ad_2]
Source link