15

روس: ریکارڈ میں خاتون کا شوہر مصری نکل آیا جسے خاتون نے دیکھا تک نہیں

[ad_1]

 ماسکو: ایک 24 سالہ روسی خاتون کو حال ہی میں اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اسے معلوم پڑا کہ اس کی شادی 2022 سے ایک مصری شہری سے ہوچکی ہے جسے وہ کبھی ملی تک نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرسبرگ کی رہائشی نامعلوم روسی خاتون کا پاسپورٹ 2021 میں گم ہو گیا تھا لیکن انہوں نے کبھی اپنے سفری دستاویز کو دوبارہ جاری کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ تاہم خاتون نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پرانا پاسپورٹ کوئی اور بھی اپنے مفاد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں جب خاتون اپنے چھوٹے بچے کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے گئیں تو وہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا شوہر جو کہ مصطفیٰ نامی ایک مصری شخص ہے، کو بھی موجود ہونا چاہیے۔ حالانکہ وہ مصطفیٰ سے کبھی نہیں ملیں۔ روسی رجسٹری نے مصطفیٰ نامی شخص کو خاتون کا شریک حیات کے طور پر درج کیا ہوا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مصطفیٰ کو خود اس خاتون کا پاسپورٹ ملا یا اس نے اسے بلیک مارکیٹ سے خریدا لیکن رپورٹس کے مطابق مصری شخص نے اس دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے روس میں عارضی رہائشی کی درخواست کی تھی اس دعوے کے ساتھ کہ وہ خاتون کا شوہر ہے۔

یہ خبر گزشتہ ہفتے روس میں وائرل ہوگئی ہے جس میں بہت سے سوالات کے جوابات اب بھی واضح نہیں ہیں جیسے یہ شخص صرف پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک روسی شہری سے اپنی شادی کیسے رجسٹر کروانے میں کامیاب ہوا؟۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں