14

گاڑی کی نمبر پلیٹ نے شہری کو 50 ہزار ڈالرز کی رقم جیتوادی

[ad_1]

میری لینڈ: ایک امریکی شہری نے گاڑی کی لائسنس پلیٹ سے نقل کیے ہوئے نمبرز کی مدد سے 50,000 ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اکثر سڑک پر یا جائے حادثہ پر گاڑیوں کے لائسنس پلیٹ نمبرز یاد کر لیتے ہیں اور انہیں لاٹری کھیلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ایسے ہی نمبروں کا ایک سیٹ جو انہوں نے حال ہی میں استعمال کیا تھا وہ 2 0 5 3 3 تھا جس نے اسے 50,000 ڈالرز کا جیک پاٹ جیتوایا۔ شہری نے کہا کہ جب میرے پانچ ہندسے ٹھیک نشانے پر لگے تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی، میں بہت پرجوش تھا۔

اس سے پہلے حیرت انگیز طور پر 2-0-5-3 کے ملتے جلتے نمبر نے شہری کو 2023 میں 5,000 کا انعام جیتوایا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ اس کی جیتی ہوئی رقم اس کے پوتے کے لیے بچت اکاؤنٹ میں استعمال ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں