13

مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان

فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

  کراچی: مشرقی سندھ میں جمعہ 5 جولائی سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر 5 اور 6 جولائی کو تھر پارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکار پور اور دادو میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز میں 6 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی جبکہ جمعے کو زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال رہنے کی توقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں