15

بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام چیلنج

[ad_1]

 لاہور: بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری مشکور حسین کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنا دے دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنا آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں