[ad_1]
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں درندہ صفت ملزم نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا دل خراش واقعہ پیش آیا، بچی اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈالنے گئی تھی کہ سفاک ملزم نے، جو محلے دار بھی ہے، اسے پکڑ کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچی کے دیر تک نیچے نہ آنے پر والد کو تشویش ہوئی تو وہ چھت پر گیا جسے دیکھ کر ملزم سینہ زوری کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچی کےو الد کی جانب سے درخواست ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم گلفام کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کے مطابق سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
[ad_2]
Source link