[ad_1]
لاہور: گوجرانوالہ سے علاج کے لیے لاہور لایا گیا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچہ چلڈرن اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھا۔ بچے کے والد کے مطابق 4 روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا جسے علاج کے لیے گوجرانوالہ سے لاہور لائے تھے۔
بچے کے والد نے مزید کہا کہ اسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچے کو مردہ قرار دے کر واپس کردیا۔ گھر پہنچ کر دیکھا تو بیٹے کے کپڑوں میں مردہ بچی حوالے کی گئی تھی۔
نصیر آباد پولیس بچے کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ خاندان اور اسپتال انتظامیہ کے بیانات لے لیے گئے ہیں۔ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link