13

پختونخوا؛ پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا

[ad_1]

(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما نے مجمع کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر زبردستی فیڈر چالو کروا دیا۔

خیبر پختونخوا میں زبردست فیڈر چالو کروانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شہاب نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں مجمع کے ساتھ داخل ہوکر زبردستی کچوڑی فیڈر چالو کروا دیا۔

ترجمان کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈر چالو کرایا جب کہ کچوڑی فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 83 فی صد سے زائد لاسز ہیں۔ زبردستی فیڈر چالو کرانے سے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے ۔ سیاسی کارکن ملک شہاب اور دیگر مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں