11

راولپنڈی؛ پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57لاکھ روپے، کار چھین کر فرار

[ad_1]

 راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو شہری سے ساڑھے 57 لاکھ روپے نقدی اور ایک کروڑ روپے مالیت کی  کار چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باؤلی کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے بلیک ہونڈا ویزل گاڑی پر نیلی ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی۔ ملزمان نے شہری کی آنکھیں اور ہاتھ باندھ دیے جبکہ واردات کے بعد ملزمان متاثرہ شہری کو ویران جگہ پر اتار کر فرار ہوگئے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والا شہری اسلام آباد گاڑی کی خریداری کے سلسلے میں رقم لے کر آیا تھا لیکن تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردارت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا کہ شہری عمران علی کی درخواست مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں