[ad_1]
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے، ذاتی طور پر روٹی اور آٹے کی قیمت چیک کروں گی۔ عوام سے فیڈ بیک لوں گی، پنجاب کی انتظامیہ صفائی مہم کے جذبے سے کام کرے۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔ فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ اور پولیس مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کام کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا، اسپیشل برانچ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پورے صوبے کی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام کو فیلڈ میں خود نکل کر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link