[ad_1]
گوادر: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں بڑی کارروائی کرکے 124 کلو آئس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 5 کلوگرام منشیات تحویل میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انسداد منشیات فورس نے حال ہی میں 2 کاروائیوں میں129 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ایک خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحلی مقام گوادر سے 124 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی اسلام آباد میں کوریئر آفس میں کی گئی جہاں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلو آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مذید کارروائی شروع کردی گئی۔
[ad_2]
Source link