[ad_1]
لاہور: حکومت پنجاب نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک بند رکھا جائے۔
[ad_2]
Source link