[ad_1]
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے جِلد کے کینسر کی مہلک ترین قسم کے لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے ماہرین کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ کے حساب سے 42.8 گرام مچھلی غذا میں لیتے ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت میلِیگنینٹ مولینوما میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جو روزانہ 3.2 گرام مچھلی کی غذا لیتے ہیں۔
تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مچھلی زیادہ کھاتے تھے ان کی جِلد کے بیرونی حصے پر غیر معمولی خلیے بننے کے خطرات میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔ اس صورتحال کو اسٹیج 0 میلینوما کہا جاتا ہے۔
محققین کی جانب سے یہ تحقیق 4 لاکھ 91 ہزار 367 امریکیوں پر کی گئی، جو کینسر کازز اینڈ کنٹرول نامی جرنل میں شائع ہوئی۔
تحقیق کے مصنف ایون ینگ چو کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ایک تعلق کی شناخت کرتی ہے جس کے متعلق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ محققین کا یہ خیال ہے کہ انہیں حاصل ہونے والے نتائج کا ممکنہ طور پر تعلق مچھلی میں موجود زہر آلود مواد سے ہے جیسے کہ پولی کلورینیٹڈ بائیفینائلس، ڈائیوزنس، آرسینک اور پارہ۔
[ad_2]
Source link