[ad_1]
واشنگٹن: امریکی وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے الزائمر کی بیماری کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلینکل ٹرائلز میں Kisunla نامی دوا نے الزائمر کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں مریضوں میں سوچنے اور یادداشت کی روبہ زوال رفتار کو کم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
للی نیورو سائنس کی صدر این وائٹ نے کہا کہ kisunla نے الزائمر کے ابتدائی مراحل میں مبتلا ان مریضوں میں علاج کے زبردست نتائج کا مظاہرہ کیا ہے جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
این کا مزید کہنا تھا کہ جب مریضوں کو ان کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں جلد علاج کیا جاتا ہے تو اس دوا کا سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ ہم پتہ بیماری کا جلد تشخیص کو بہتر بنانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مل کر سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگ اس بیماری کے خطرے میں ہیں اور ہم ان کے لیے زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
الزائمر ڈرگ ڈسکوری فاؤنڈیشن کے شریک بانی اور چیف سائنس آفیسر، ڈاکٹر ہاورڈ فلٹ نے کہا کہ ایف ڈی اے کی جانب سے یہ منظوری الزائمر کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے دیکھ بھال کے معیار کو بہتر کرنے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے جس میں بالآخر نئے علاج شامل ہوں گے۔ یہ پیشرفت الزائمر کمیونٹی کیلئے ایک امید ہے۔
[ad_2]
Source link