[ad_1]
مردان: تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مردان کے تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار، خاتون و بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو امدادی کارروائی کے دوران ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
[ad_2]
Source link