[ad_1]
روم: ایک نئی تحقیق کے مطابق میڈیٹرینین (Mediterranean) غذائیں کینسر سے بچ جانے والوں میں دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اٹلی کے محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ کینسر کے مریض جن کی روزمرہ کی خوراک میں میڈیٹرینین کی غذائیں شامل ہوتی ہیں وہ طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اور ان میں دل کی بیماریوں سے وابستہ موت کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
محققین نے پایا کہ خاص طور پر کینسر کے مریض جو میڈیٹرینین خوراک استعمال کرہے ہیں ان میں جلد موت کا مجموعی خطرہ 32 فیصد کم اور دل سے متعلق موت کا خطرہ 60 فیصد کم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیٹرینین خوراک میں تازہ پھل، سبزیاں، اناج، بیج، گری دار میوے، پھلیاں، زیتون اور اس کا تیل شامل ہوتا ہے۔
[ad_2]
Source link