[ad_1]
ہائی بلڈ پریشر کے لیے بیٹا بلاکرز ادویات لینے والی خواتین جنہیں ماضی میں کبھی دل کی بیماری (سی وی ڈی) کی شکایت نہیں ہوئی ، ان میں مردوں کے مقابلے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ تقریباً 5 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق، محققین نے ہائی بلڈ پریشر والے مردوں اور عورتوں میں بیٹا بلاکرز کے اثرات کا تجزیہ کیا جنہیں کبھی دل کی بیماری کی شکایت نہیں ہوئی۔ محققین کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا دوائیاں جنسی تفریق کی بنیاد پر مختلف نتائج پیدا کرتی ہیں۔
بولوگنا یونیورسٹی میں کارڈیالوجی کے پروفیسر،رفائل بوگارڈینی نے کہا کہ بیٹا بلاکرز کے اثرات پر ماضی میں ہوئی تحقیق میں زیادہ تر شرکاء مرد تھے، اس لیے ہم نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ جنس مریض کے نتائج میں کس طرح کردار ادا کرتی ہے۔
ہمیں جو نتائج ملے ہیں، وہ ہائی بلڈ پریشر والی خواتین کے لیے بیٹا بلاکر کے منفی اثرات کا ایک ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہیں۔ جن خواتین میں دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کی تاریخ رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے خوراک اور ورزش کے ذریعے اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
[ad_2]
Source link