8

راولپنڈی؛ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے میاں بیوی قتل

[ad_1]

 راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے صحن میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم نے ملزمان 65 سالہ مظہر اور 60 سالہ اہلیہ مسماتہ غوثیہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، میاں بیوی گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے جبکہ گھر کے دیگر افراد کمروں اور صحن میں سوئے ہوئے تھے جو واردات سے لاعلم رہے۔

ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شواہد اکٹھے کرکے تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے سنگین واقعہ کا نوٹس لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو طلب کرکے شواہد جمع کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں