9

بچپن سے صحت مند غذا کا کھایا جانا ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے، تحقیق

[ad_1]

میساچوسیٹس: ایک تحقیق کے مطابق بچپن سے درمیانی عمر تک صحت مند غذا کا کھایا جانا بڑھاپے میں دماغ کو تواناں رکھ سکتا ہے جس سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

نیوٹریشن 2024 کانفرنس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں 3000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا ان کے بچپن سے تقریباً سات دہائیوں تک معائنہ کیا۔

ٹفٹس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اب تک ڈیمینشیا پر کیے جانے والے مطالعوں میں لوگوں کی 60 اور 70 کی دہائی میں کھانے کی عادات کو مرکز بنایا گیا تھا۔ جبکہ تازہ ترین تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی ہے جس میں کھانے اور غذا کے درمیان تعلق کا پوری زندگی تک معائنہ کیا۔

لوگوں کی ذہنی صلاحیتیں دمیانی عمر تک بہتر ہونے کے لیے جانی جاتی ہیں اور 65 برس کے بعد یہ تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں۔

تاہم، تازہ ترین نتائج بتاتے ہیں کہ ابتدائی عمر میں اینٹی آکسیڈنٹس اور مونو- اور پولی انسیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور صحت مند غذائیں خلیوں میں تناؤ میں کمی لا کر اور دماغ میں خون کی گردش بہتر بنا کر دماغی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں