[ad_1]
لاہور: این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے جاری موسلام دھار بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں فلیش اور اربن فلڈنگ کی وارننگ دی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں ہفتے 7 جولائی تک جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، مری، گلیات، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈی جی خان کے علاقے راجن پور میں فلیش فلڈنگ اور ہل ٹورینٹ کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ اسی مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں جیسا کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فیڈرل فلڈ ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کے ڈیٹا فیڈ کے مطابق دریائے کابل میں 93.5 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کی وجہ سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دیگر باقی بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہے گا۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
[ad_2]
Source link