[ad_1]
کیرولائنا: امریکی ریاست کیرولائنا کے آسمان پر صبح سویرے ایک دُمدار شے کو اُڑتے ہوئے دیکھا جسے آغاز میں ایک شہابی پتھر سمجھا گیا تاہم بعد میں اس کی شناخت اسپیس ایکس راکٹ کے طور پر کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق راکٹ کو کیرولائنا اور جارجیا کے کچھ خطوں پر صبح 5 بجے کے قریب دیکھا گیا تھا اور اسے متعدد گواہوں نے کیمرے میں قید کر لیا تھا۔ عینی شاہدین نے راکٹ کا موازنہ ایک بڑے شہابی پتھر سے کیا تھا۔
شروع شروع میں عینی شاہدین کو شبہ تھا کہ یہ شے شہابی پتھر ہے یا انجانی خلائی مخلوق کا جہاز ہے لیکن بعد میں اس کی شناخت اسپیس ایکس کے فیلکن 9 راکٹ کے طور پر ہوئی۔
راکٹ کو صبح 4:55 بجے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا اور یہ 20 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں لے جا رہا تھا۔
[ad_2]
Source link