[ad_1]
واشنگٹن: وزن میں کمی کیلئے مقبول دوا جیسے اوزمپیک اور دیگر دوائیں ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں کینسر کی بعض اقسام کے خطرے کو ممکنہ طور پر کم کرسکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاما نیٹ ورک اوپن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، محققین نے پایا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض جو وزن کم کرنے والی دوائیں لے رہے تھے ان میں موٹاپے سے جُڑے 10 قسم کے کینسر کے خطرات اُن ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے مقابلے میں کم تھے جو انسولین لے رہے تھے۔
کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی کے محققین نے مارچ 2005 سے نومبر 2018 تک 1.6 ملین ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز کا تجزیہ کیا۔
اس تحقیق میں غذائی نالی، کولوریکٹل، پتاشی اور گردے سمیت 13 میں سے 10 قسم کے کینسر کے خطرے میں نمایاں کمی پائی گئی۔
[ad_2]
Source link