32

آئس کریم کے صحت بخش فوائد

[ad_1]

یقیناً آپ کو آئسکریم پسند ہوگی؟ کون نہیں کرتا!۔ تاہم ہم میں سے بہت سے لوگ آئس کریم کو اس کے ٹھنڈک کے احساس اور ذائقے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں لیکن اس کے حیرت انگیز صحت سے متعلق فوائد بھی ہیں۔

ایک کپ ڈیری آئس کریم کا  دو تہائی حصہ کیلشیم کا بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ مزید برآں برانڈز کی جانب سے پیش کی جانے والی کچھ آئس کریم فی سرونگ تقریباً چھ گرام پروٹین فراہم کرتی ہیں جو کہ ایک انڈے کی مقدار کے برابر ہے۔

اسی طرح آئس کریم میں پروٹین اور چکنائی کی معتدل سطح کا مجموعہ خون میں شوگر کے اخراج کو بھی سست کر دیتا ہے جو کہ ذیابیطس مریضوں میں خون کے اندر گلوکوز میں تیزی سے اضافے کو روکتا ہے۔

آئس کریم کی ایک سرونگ میں روزمرہ کی بنیاد پر تجویز کردہ چینی کی مقدار کا دو تہائی حصہ شامل ہوتا ہے جبکہ ایک کپ ڈیری آئس کریم کے دو تہائی حصے میں روزانہ کی بنیاد پر تجویز کردہ کیلشیم کی مقدار کا تقریباً 12 فیصد ہوتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں