[ad_1]
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جاری تحریک سے مینڈیٹ چور سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مانسہرہ میں کامیاب پاور شو کے بعد جعلی فارم 47 ٹولہ عمران خان رہائی تحریک سے دباؤ میں آگیا ہے۔ جعلی فارم 47 سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکرجعلی سرکار نے آج اسلام آباد میں ہونے والےجلسے پر پابندی لگا دی ہے۔ عوامی جلسے پر پابندی لگا کر جعلی فارم 47 سرکار پی ٹی آئی سے قانونی اور آئینی حق چھیننے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن حوصلہ نہ ہاریں، منظم رہیں، ہم فتح کے قریب ہیں۔ عمران خان رہائی تحریک کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
[ad_2]
Source link