10

کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

[ad_1]

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد پولیس نے 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی غریب نواز چوکی پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گر گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک پستول اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جی پی او چوک پوسٹ آفس کے قریب ہوا،ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا کرمنل ریکارڈ دیکھا جارہا ہے ۔

دریں اثنا سرجانی پولیس نے 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ ویسٹ زون تھانہ سرجانی کے علاقے روزی گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دونوں اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت علی رضا ولد حنیف (زخمی) اور سانول ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں