[ad_1]
لاہور سے کوٹ ادو کے لیے سفر کرنے والی بس میں سے ایک سالہ بچہ باہر گر گیا۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق سمندری کے قریب بچہ ماں کی گود سے نیچے گرا۔ حادثے کے وقت بچے کی ماں سو رہی تھی۔ مسافروں نے بچے کے گرنے کی اطلاع موٹر وے پولیس کو دی۔
موٹر وے کی پٹرولنگ ٹیم نے زخمی بچے کو ڈھونڈ نکالا اور بچے کو طبی معائنہ کروایا۔ معجزانہ طور پر بچ جانے والے بچے کو محفوظ طور پر ڈھونڈ نکالنے پر ماں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ ٹٰم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔
[ad_2]
Source link