[ad_1]
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں چوری کی دلیرانہ واردات کی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں ایک شخص بے خوف ہوکر چوری کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔
راولپنڈی کے علاقے صدر کے مرکزی شاپنگ مال پونچھ ہاأس میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص ماسک پہنے پلازہ میں داخل ہوتا ہے، جس کے بعد وہ دوسری منزل پر چوری کی واردات کرتا ہے۔
ادھیڑ عمر چور سر پر ٹوپی پہنے اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے کافی دیر تک پلازہ کی دوسری منزل پر ٹہلتا ہے اور کسی سے فون پر محو گفتگو رہتا ہے۔ اس دوران وہ ایک کھلے ہوئے دفتر میں موجود شخص سے دوسرے دفتر سے متعلق کچھ معلومات لیتا اور پھر ٹہلتے ہوئے بند دفتر کو اپنی چابی سے کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔
بعد ازاں چور اپنی چابی سے دفتر کا تالا کھولنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور دفتر سے 3 لیپ ٹاپ، 4 قیمتی موبائل فون اور خطیر نقد رقم لے کر باآسانی پلازہ سے واپس چلا جاتا ہے۔
پولیس نے علی کاظمی نامی شخص کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
[ad_2]
Source link