14

امریکی شہری نے آنکھوں کے خول سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالے

[ad_1]

میلان: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنی آنکھوں کے خول socket کی مدد سے دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ 

اینڈریو اسٹینٹن نامی شہری اٹلی کے ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے اور جہاں انہوں نے تلوار نگلتے ہوئے آنکھوں کے خول سے سب سے زیادہ وزن کھینچنے اور اور سب سے زیادہ وزن  اٹھانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پہلے ریکارڈ کے لیے اینڈریو نے آنکھوں کے خول میں بڑے بڑے ہُک پھنسائے اور ان کا استعمال ایک بڑی گاڑی مع ڈرائیور کھینچنے کے لیے کیا جس کا وزن 5,319.75 پاؤنڈ تھا۔

دوسرے ریکارڈ کے لیے انہوں نے تلوار نگلنے کے دوران اپنے اسسٹنٹ کو اٹھایا جس کا وزن 129.63 پاؤنڈز تھا۔ اس کیلئے بھی انہوں نے آنکھوں کے خول میں پھنسائے گئے ہُک کا استعمال کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں