[ad_1]
دیر لوئر: خیبرپختونخوا کے علاقے چترال لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی چترال جارہی تھی کہ عشریت کے مقام پر موڑ کاٹتے وقت کھائی میں جاگری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کرسکا۔
حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو رضاکاروں نے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
[ad_2]
Source link