[ad_1]
اوکلاہوما: امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک ہائی وے پر معمول کے گشت کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار ٹروپر ریان نے ایک عجیب و غریب گاڑی کو دیکھا جس نے بعد ازاں سب کو حیران کر دیا۔
ٹروپر نے ایک گاڑی کو روکا جس کا ڈیزائن ُاُڑن طشتری کی شکل کا تھا اور اس کا لائسنس پلیٹ جزوی طور پر غیر واضح بھی تھا۔
کار کے اندر دو افراد موجود تھے جو نیو میکسیکو میں روزویل یو ایف او فیسٹیول میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔
دونوں افراد نے اپنی عجیب و غریب گاڑی اور فیستیول کے تعلق کے بارے میں اہلکار کو وضاحت کی جس نے انہیں غیرمتوقع طور پر چالان کے بجائے محض وارننگ دینے کا فیصلہ کیا۔ اہلکار نے گاڑی کے ساتھ ایک تصویر بھی کھینچوائی۔
بعد میں اہلکار نے سوشل میڈیا پر مذاق کے طور پر بوسٹ ڈالی جس میں اس کا کہنا تھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ ہائی وے پر اُڑن طشتری کو رُکنے کا کہیں۔
[ad_2]
Source link