14

زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار

[ad_1]

سڈنی: کمر کا درد ایک عالمی مسئلہ ہے، ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد کمر کے درد میں مبتلا ہیں۔ اگرچہ کمر میں درد ایک انفرادی حالت ہے لیکن ایک ورزش ایسی ہے جو تقریباً ہر کسی کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور وہ ہے چلنا۔

آسٹریلیا میں محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ روزانہ چہل قدمی کمر درد کے دوبارہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ ایک نئی شائع شدہ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دن میں صرف 11 سے 18 منٹ پیدل چلنا اور ماہرین کی طرف سے فراہم کردہ درد سے نمٹنے کے مشورے ایک کم لاگت اور آسان حل ہو سکتے ہے۔ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ زیادہ پیدل چلنے سے طبی ماہرین سے 43 فیصد کم رجوع ہوئے۔

مطالعے کی شریک مصنف، ڈاکٹر نتاشا پوکووی نے کہا کہ ہم نے جسمانی تھراپسٹ کی رہنمائی کے ساتھ دراصل ورزش کے بارے میں لوگوں کے رویوں اور درد کے بارے میں ان کے عقائد کو تبدیل کیا ہے۔

زیادہ تر واقعات میں کمر کا درد کسی ابتدائی چوٹ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ دراصل پٹھوں کی ساخت کو تبدیل کردیتا ہے جو ریڑھ کی ہڈی کو استحکام فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر کمر کے نچلے حصے کو۔ چہل قدمی جیسی ورزش ان عضلات کو وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں