[ad_1]
نیویارک: تمباکو نوشی طرز زندگی کے ان سب عوامل سے ایک اہم عوامل ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 14 یورپی ممالک کے 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 32,000 بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
محققین نے تحقیق کی کہ کس طرح ذہنی طور پر صحت مند معمر افراد میں رویوں کے مختلف امتزاج سے علمی کمی کی شرح مختلف ہو سکتی ہے جس میں تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمی، شراب نوشی اور سماجی رابطے شامل ہیں۔
انھوں نے پایا کہ علمی زوال ان طرز زندگی والے افراد میں تیز تر تھا جن میں تمباکو نوشی شامل تھی جب کہ باقی افراد جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے، ان میں علمی زوال کی شرح یکساں تھی۔
تمباکو نوشی کرنے والے وہ افراد مستثنیٰ قرار دیے گئے جو تمباکو نوشی تو کرتے تھے لیکن دیگر تمام شعبوں میں صحت مند طرز زندگی رکھتے تھے جیسے کہ وہ باقاعدہ ورزش کرتے تھے، شراب نہیں پیتے تھے اور باقاعدگی سے سماجی تعلقات برقرار رکھتے تھے۔ اس گروپ میں علمی کمی کی شرح غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے برابر تھی۔
[ad_2]
Source link