17

شدید بارشوں کے بعد ہرنائی کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے لائن بھی متاثر

[ad_1]

 کوئٹہ: صبح سے شروع ہونے والی بارش کے بعد ہرنائی میں کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ ریلوے لائن بھی متاثر ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے ہرنائی کے کئی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ سیلابی صورتحال سے سنجاوی کے قریب ہرنائی سبی سڑک بھی متاثر ہوئی۔

ہرنائی کے علاقے اسپین کاریز کے قریب ریلوے لائن کو بارشوں سے نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ژوب، بارکھان، لورالائی، آواران شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں