[ad_1]
ملک بھر کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجٹ 2024-25 میں ہونیوالی مہنگائی کے اثرات نمایاں ہونے لگے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں دودھ کے ڈبوں کی ہوشربا قیمتوں میں اضافے کے بعد چکن کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیئے۔
بولٹن مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک روز کے دوران چکن کی قیمت میں 37 روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی کلو قیمت 421 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پولٹری ٹریڈرز اینڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی بڑھے گی، حکومت کی جانب سے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد ہونے کی وجہ سے چکن کی قیمت بڑھی۔
ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چکن بھی بیف اور مٹن کی طرح عام آدمی پہنچ سے دور کیا جارہا، بجٹ میں ناجائز ٹیکسز لگائے گئے اور ہماری تجاویز کو مکمل نظر انداز کیا گیا۔
[ad_2]
Source link