[ad_1]
اوکاڑہ: تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ڈاکووں کو پولیس نے 28 ون اے ایل پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
اوکاڑہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکووں کی شناخت اللہ دین اور سرفراز کے ناموں سے ہوئی اوکاڑہ ابتدائی تفتیش میں خطرناک زخمی ڈاکو اللہ دین 60 سے زائد جبکہ زخمی ڈاکو سرفراز 10 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔
گرفتار ڈاکووں سے موٹر سائیکل ، پرس اور اسلحہ برآمد ہوا، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اوکاڑہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
[ad_2]
Source link