16

نوکنڈی میں پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1368 تھیلے ضبط

[ad_1]

 کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے نوکنڈی میں پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران نوکنڈی کے علاقے کلی غریب آباد کے ایک گودام سے چینی کا ایک بڑا ذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا گیا

آپریشن کے نتیجے میں چینی کے ایک ہزار368 تھیلے ضبط کیے گئے جن کا وزن تقریباً 70 ٹن اور قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً 10 ملین روپے ہے، ضبط شدہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی۔

چینی کے گودام کو سیل کر کے اسمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ضبط شدہ چینی اور اس میں ملوث اسمگلروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں