[ad_1]
لاہور: ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نامووں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی آج حاضری سے استنثیٰ کی درخواست
درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی نے آج عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست دیدی۔ اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پرویز الٰہی کے وکیل نے سابق وزیراعلیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔
[ad_2]
Source link