[ad_1]
مناواں: مناواں میں حاملہ خاتون کی پُراسرار ہلاکت پر شوہر نے بیوی کے قتل کا مقدمہ ساس، سسر اور سالے پر درج کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مناواں میں حاملہ خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں متوفی خاتون کے خاوند نے اپنی ساس، سسر اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
خاوند شہریار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیوی قرة العین اڑھائی ماہ کی حاملہ تھی، اُم الخیر اور راشد سبحانی اسے زبردستی گھر لے گئے قرة العین کا حمل ضائع کروانے کی کوشش میں نجی اسپتال میں اسے قتل کردیا گیا، خاوند کو اطلاع دئیے بغیر تدفین کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاوند کی کال پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے، قرة العین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، پوسٹ ماٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔
[ad_2]
Source link