32

مصنوعی مریخ پر 1 سال سے رہائش پذیر ناسا کے رضاکار واپس آگئے

[ad_1]

یوسٹن: ناسا کے چار رضاکار جو کہ ناسا کی طرف سے بنائی گئی مریخ کے ماحول کے مماثل 1,700 مربع فٹ جگہ میں ایک سال سے رہ رہے تھے، اب وہ واپس دنیا کے ماحول میں باہر آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریخ سے مماثل یہ مصنوعی جگہ ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر میں تیار کی گئی تھی۔ ہیلتھ اینڈ پرفارمنس ایکسپلوریشن اینالاگ مشن (CHAPEA) کے عملے کے ارکان مصنوعی مریخ کے دروازے سے باہر آئے جہاں موجود شہریوں نے پرزور تالیوں میں ان کا استقبال کیا۔

CHAPEA کے کمانڈر کیلی ہسٹن نے پرجوش ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ’ہیلو! آپ سب کو ہیلو کہنے کے قابل ہونا دراصل بہت ہی شاندار احساس ہے‘۔

ہسٹن اور عملے کے دیگر تین ارکان، اینکا سیلاریو، راس بروک ویل اور ناتھن جونز 25 جون 2023 کو 3D ماڈل پر تیار کیے گئے مریخ کے مماثل ماحول میں داخل ہوئے تھے، یہ مشاہدہ کرنے کے لیے کہ انسان سرخ سیارے پر کیسے زندگی گزار سکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں