[ad_1]
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور حکومت کو پرویز الہی، راسخ الہی اور زارا الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔
حکومت نے پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے باعث اُن کے بیرون ملک جانے پر پابندی تھی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں جیلنج کیا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج جاری کرتے ہوئے نام پی ایس ایل سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
[ad_2]
Source link