18

لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان پر تین لڑکیوں نے نوجوان ملازم کو ہراسانی کا الزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع ٹک شاپ پر تین لڑکیاں آئیں جنہیں مبینہ طور پر بااثر خاندان کا فرد بتایا جارہا ہے۔

لڑکیوں نے دکان پر کام کرنے والے نوجوان سے تلخ کلامی کے بعد اُس پر ہراسانی کا الزام عائد کیا اور پھر اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران دکان پر کھڑے گاہکوں میں سے کسی نے لڑکے کو بچانے کی کوشش نہیں کی البتہ ایک بزرگ آگے بڑھے تو لڑکیاں اُن پر چیخنے لگیں۔

بعد ازاں لڑکیوں نے تشدد کا شکار لڑکے کے خلاف ہی مقدمہ درج کروایا اور ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ لڑکے نے ہماری نقل اتاری اور ہمیں دیکھ کر ہنسا، پھر اُس نے ہمیں ہراساں کیا۔

دکان مالک کے مطابق تھانہ گارڈ ٹاؤن پولیس نے ملازم کو گرفتار کرلیا جبکہ انہوں نے ہراسانی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں بڑے وکیل کی بیٹیاں ہیں تو پولیس نے ہماری ایک نہیں سنی، ویڈیو دیکھنے کے باوجود بھی اُسے گرفتار کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں