6

بلند چھتوں والے امتحانی ہالز امتحان میں خراب کارکردگی کا باعث، ماہرین

[ad_1]

وکٹوریا: نئی تحقیق میں ماہرین نے امتحانی ہالوں کی چھتوں کی اونچائی اور طلبا کی کارکردگی کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک کمرے کی ساخت آپ کو پہلے سے زیادہ ہوشیار نہیں بنا سکتی تاہم ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ ہم جس ماحول میں ہوتے ہیں، اس کا اثر ہم پر پڑتا ہے۔

ان اثرات میں ہماری توجہ مرکوز رکھنے اور ذہنی اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا اور ڈیکن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے شائع کردہ مطالعہ ہمیں بتابا ہے کہ اونچی چھتوں والے بڑے اور کھلے کمرے طلبا کے لیے سامنے کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔

اس سے قبل انہی محققین میں سے کچھ کی طرف سے ایک اور مطالعہ بھی کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ماہرین نے دماغ کی نقشہ سازی کی ٹیکنالوجی اور ورچوئل رئیلیٹی کا استعمال کیا اور اس میں علمی صلاحیت اور کسی شخص کے اردگرد کے ماحول کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں