[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ ماہ (جون میں) مختلف علاقوں سے 3ہزار 356 موٹر سائیکلیں چوری یا اسلحہ کے زورپرچھین لی گئیں۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں جون کے مہینے میں رپورٹ ہونے والے مختلف جرائم کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیے، جس کے مطابق جون کے 30 روزمیں شہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کے روزپر24 گاڑیاں چھین لی گئیں جب کہ 135 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا شہریوں سے چھینی و چوری کی جانے والی گاڑیوں میں سے جون میں صرف 80 گاڑیاں برآمد کی جا سکیں۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زورپرشہریوں سے564 موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں جب کہ 2792 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ شہریوں سے چھینی وچوری کی جانے والی موٹرسائیکلوں میں سے جون میں صرف 196 موٹر سائیکلیں برآمد کی جا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق جون میں شہرکے مختلف علاقوں سے1433 شہریوں کے موبائل فون ملزمان نے اسلحہ کے زور پر چھین لیے۔ پولیس چھینے گئے صرف 18 موبائل فونز برآمد کرسکی۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق جون میں شہرمیں بھتہ خوری کے 6 کیسزدرج ہوئے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں قتل وغارت گردی کے واقعات میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔
[ad_2]
Source link