22

راولپنڈی: شہری سے بھتہ طلب کرنے، قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

[ad_1]

راولپنڈی پولیس نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی—فوٹو: فائل

راولپنڈی پولیس نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے شہری سے 20 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم بلال نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کال کرکے شہری سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، جس کے بعد شہری نے مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ویسٹریج نے کہا کہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ملزم کی گرفتاری پر ویسٹریج پولیس کو شاباش دی۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں